Home / انٹر نیشنل / امریکی قونصل خانے کے ترک ملازم کو دہشت گردی کے الزام میں نو سال قید

امریکی قونصل خانے کے ترک ملازم کو دہشت گردی کے الزام میں نو سال قید

امریکی قونصل خانے کے ترک ملازم کو دہشت گردی کے الزام میں نو سال قید

فتح اللہ گولن کی مددکے الزام میں استنبول کی عدالت نے ملز کے ریمانڈ میں مزید توسیع کا حکم بھی دیدیا

استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن) استنبول کی ایک عدالت نے متین توپوز کو فتح اللہ گلن کی مدد کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر آٹھ سال اور نو ماہ قید کی سزا سنادی۔

ترک حکومت فتح اللہ گولن کو سنہ 2016 کے بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتی ہے تاہم وہ اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی مدت میں بھی مزید توسیع کا حکم دیا ۔انقرہ میں قائم امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی حکومت نے توپوز کو بغیر کسی قابل اعتبار ثبوت کی سزا سنائے جانے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ۔

امریکی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ استنبول کی عدالت کے فیصلے کے بعد ہم بہت مایوس ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے لیے کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں۔ امید ہے کہ توپوز سے یہ الزام جلد ساقط ہوجائے گا۔قابل ذکر ہے کہ توپوز کیس نے گذشتہ برسوں میں ترکی اور امریکا کے باہمی تعلقات خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar