Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکی ایئر لائنز سے 32 ہزار ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع

امریکی ایئر لائنز سے 32 ہزار ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع

امریکی ایئر لائنز سے 32 ہزار ملازمین کی برطرفی کا عمل شروع

امریکی حکومت کی جانب سے امدادی پیکیج نہ ملنے پر یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز نے 32 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا

کورونا سے مالی بحران کی شکار امریکن ایئر لائنز نے 19 ہزاراور یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 13 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں حکومت کی جانب سے امدادی پیکیج نہ ملنے پر یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز نے یکم اکتوبر سے 32 ہزار ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا کے باعث پروازوں کی معطلی سے مالی بحران کی شکار امریکن ایئر لائنز نے 19 ہزار جبکہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 13 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دونوں ایئر لائنز کے حکام امریکی حکومت کے ساتھ امداد لینے کے لیے معاہدے کے منتظر تھے تاکہ مالی بحران پر قابو پاتے ہوئے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہ کرنا پڑے۔

امریکن ایئر لائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈوگ پارکر نے کہا کہ وہ کورونا ریلیف پیکیج کے تحت کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے اور یکم اکتوبر سے ملازمین کو فارغ کرنے کا مشکل مرحلہ شروع ہوگا۔فضائی سفر کے شعبے کو عالمی وبا کورونا نے پوری دنیا میں بری طرح متاثر کیا ہے اور کئی بین الاقوامی ایئرلائنز ہزاروں ملازمین کو فارغ کر چکی ہیں۔

امریکن ایئر لائنز اور یونائیٹڈ ایئرلائنز نے 30 ستمبر تک کی تاریخ کا تعین کیا تھا جس کے بعد ملازمتیں ختم کرنے کا عمل شروع کیا جانا ہے۔اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے سات ایئرلائنز کے لیے 25 ارب ڈالرز کے قرضوں کے پیکیج کا اعلان کیا ہے تاہم ایئر لائنز کے ذرائع کہتے ہیں کہ اس سے ملازمتیں نہیں بچائی جا سکتیں۔امریکہ کے سیکرٹری خزانہ سٹیون میچن نے امید ظاہر کی ہے کہ کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے امداد اور قرضے کے فریم ورک پر راضی ہونے کے بعد ایئرلائنز ملازمتیں ختم نہیں کریں گی۔

امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی اور سیکرٹری خزانہ نے امدادی پیکیج کے حوالے سے معاہدے پر مذاکرات جاری رکھے ہیں مگر تاحال کسی نتیجے پر پہنچنے کا امکان نظر نہیں آتا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

لیبیا کشتی حادثہ،ڈوبنے والے 73میں سے 63پاکستانی تھے، بیشتر جاں بحق ہوگئے، دفتر خارجہ

کشتی پر سوار افراد میں 10بنگلادیشی بھی شامل تھے، جاں بحق ہونیوالوں کی اکثریت کا …

سائنس وٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار ناگزیر ہے’مریم نواز شریف

ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ …

بشریٰ بی بی کو صرف عمران خان سے مخلص ہونے کی سزا دی جا رہی ہے،تمام حربے ناکام ہونگے ‘مسرت جمشید چیمہ

شوہر سے ملاقات کی اجازت نہ گھر سے کوئی چیز پہنچنے دی جا رہی ، …

Skip to toolbar