Home / انٹر نیشنل / امریکہ چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، چین

امریکہ چین کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، چین

ایغور مسلمانوں سے متعلق نیا امریکی قانون سنکیانگ خطے میں چینی پالیسی پر ایک دشمن حملہ ہے۔چین
بیجنگ ۔ ( ڈیلی ُاکستان آن لائن) چین نے ایغور مسلمانوں سے متعلق نئے امریکی قانون کو چین دشمنی قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ واشنگٹن ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے بصورت دیگر تمام نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔
بین لاا قوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایغور ہیومن رائٹس ایکٹ کو قانون میں تبدیل کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے جس کے مطابق ایغور مسلمانوں اور دیگر مسلم اقلیتوں کو حراست میں لینے پر چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ان کے اثاثے منجمد کرنے سمیت امریکہ میں ان کو داخل ہونے سے بھی روکا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ وانگ شی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایغور مسلمانوں سے متعلق نیا امریکی قانون سنکیانگ خطے میں چینی پالیسی پر ایک دشمن حملہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کا نام نہاد نیا قانون جان بوجھ کر سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کی غلط تصویر ہے لہذا وہ ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے اور اپنی غلطی فوری ٹھیک کرے ورنہ اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar