Home / شوبز / امریکہ سے وطن واپسی کےلئے ٹکٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ، وزیر اعظم میری مدد کریں ‘ نرمل شاہ

امریکہ سے وطن واپسی کےلئے ٹکٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ، وزیر اعظم میری مدد کریں ‘ نرمل شاہ

امریکہ سے وطن واپسی کےلئے ٹکٹ خریدنے کے بھی پیسے نہیں ، وزیر اعظم میری مدد کریں ‘ نرمل شاہ

شادی کر نے کی افواہیں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں ، پاکستان میں شادی کروں گی ‘ گلوکارہ کا سوشل میڈیا پر بیان

لاہور(ڈٰیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکارہ نرمل شاہ کرونا وبا ءکے پیش نظر امریکہ میں محصور ہو گئیں ، نرمل شاہ نے وزیر اعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری سے ہاتھ جوڑ کر وطن واپس لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی حالات کی وجہ سے میرے پاس ٹکٹ خریدنے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں گلوکار نرمل شاہ نے کہا کہ پانچ ماہ قبل ایک شو کے سلسلہ میں امریکہ آئی تھی لیکن کرونا وباءنے سب کو متاثر کرکے رکھ دیا ہے ۔

کچھ لوگ یہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ میں نے امریکہ میں شادی کر لی ہے جھوٹ اور بے بنیاد افواہیں ہیں ،اگر کی بھی تو اپنے پیارے ملک پاکستان میں کروں گی ۔

انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور زلفی بخاری سے سے اپیل ہے کہ مجھے فوری پاکستان میں لایا جائے کیونکہ میرے پاس ٹکٹ کے پیسے بھی موجود نہیں ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں محصور ہونے والی اداکارہ میرا نے بھی ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم سے وطن واپسی میں مدد کی اپیل کی تھی اور اداکارہ اطن واپس پہنچ چکی ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar