تہران۔9 جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن):ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کو 2015 کے جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے لئےکوئی جلدی نہیں ہے ۔ ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہا کہ سوال یہ نہیں ہے کہ امریکہ جوہری معاہدے میں واپس اآئے گا یا نہیں بلکہ یہ معاملہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کا ہے اس لیے ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی ہم ان کی واپسی پر زور دے رہے ہیں لہذا ہمارا امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ منطقی اور معقول ہے جو سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں معاہدے سے الگ ہونے کے بعد دوبارہ بحال کر دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حق کی بات کر رہے ہیں جو ایرانی قوم سے چھین لیا گیا اگر امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں اٹھا لیتا ہے تو جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی کا جواز بنتا ہے انہوں نے کہا کہ جب دوسرا فریق عملی طور پر اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا تو پھر ایران کے لیے بھی اپنی تمام ذمہ داریوں اورو عدوں کو پورا کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
Home / انٹر نیشنل / امریکہ ایران کے خلاف پابندیاں اٹھا لے تو جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی کا جواز بنتا ہے، آیت اللہ خامنہ ای