امریکہ افغانستان میں شکست کے بعد دنیا میں اپنے اصولوں کو مسلط کرنا بند کرے، چین
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ مشورے پر غور کرے اور افغانستان کے بحران کے بعد دیگر اقوام پر امریکی اصولوں کو مسلط کرنا چھوڑ دے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہامریکہ کو
صدر پیوٹن کی طرف سے پیش کئے نظریے پر کچھ غوروفکرکرناچاہیے کیونکہ دنیا میں جمہوریت کی کوئی ایک مقررہ شکل نہیں ہے۔ہر ملک آزادانہ طور پر ترقی کے راستے تلاش کرنے کا حق رکھتا ہے جو ان کے قومی حالات اور حقائق کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی مثال اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ دوسروں پر جمہوری ماڈل کوزبردستی ٹھوسنے سے انتشار اور عدم استحکام پیدا ہوتا ہے جس کا نتیجہ بالآخر ناکامی کی صورت میں نکلتا ہے ۔ان کا یہ تبصرہ ایک دن بعد آیا جب پوٹن نے امریکی قیادت میں افغانستان پر 20 سالہ حملے کے نتائج کو “سانحات اور نقصانات” کے سوا کچھ نہیں بتایا۔چینی ترجمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جمہوریت منتخب ممالک کے پاس پیٹنٹ نہیں ہے۔دنیا میں کوئی جمہوریت کا رہنمانہیں ہے اور نہ ہی کسی ملک کو جمہوریت پر دوسروں کو لیکچر دینے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے جمہوری ملکوں کے اتحاد اور جمہوریت بمقابلہ آمریت کے تصوارت کو دوسروں پر اپنا تسلط قائم کرنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ اپنی ناکامیوں کے اسباب پر غور کرے اور اپنے نظریات اور اقدار کو دوسروں کے سامنے رکھنا چھوڑ دے گا۔
Tags #Afghanistan #America #China #Democracy #DemocraticNorms #Russia #VladimirPutin #WangWenbin
Check Also
چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …
لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز
منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …
نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان
کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …
ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ
ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …
سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل
عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …