Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکا کا سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل بیٹریز ہٹانے کا فیصلہ

امریکا کا سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل بیٹریز ہٹانے کا فیصلہ

ڈیلی پاکستان آن لائن

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل بیٹریز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق 4 پیٹریاٹ میزائل بیٹریز کےساتھ ساتھ دیگر فوجی سامان اور فوجیوں کی تعداد بھی کم کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اہلکار پچھلے برس سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد تعینات کیے گئے تھے۔اس طرح سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر بڑھائی گئی فوجی قوت نمایاں طور پر کم کردی جائے گی جو بظاہر ایران کے خلاف مستحکم کی گئی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar