Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امریکا کاتاحکم ثانی چینی مسافر طیاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان

امریکا کاتاحکم ثانی چینی مسافر طیاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان

امریکا کاتاحکم ثانی چینی مسافر طیاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان

پروازوں سے متعلق موجودہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد چین کو سزا دی گئی،امریکی محکمہ ٹرانپسورٹیشن

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ چین کے مسافر بردار طیاروں کو 16 جون سے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ اقدام چین پر دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں سامنے آیا ۔

ٹرمپ انتظامیہ چین سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ امریکی مسافر طیاروں کو بیجنگ میں اترنے کی اجازت دے۔

امریکا کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن نے اعلان کیا کہ چین کی جانب سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان پروازوں سے متعلق موجودہ معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بعد چین کو سزا دی گئی ہے۔

امریکا کی جانب سے مذکورہ اعلان کا اطلاق ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کارپوریشن، چائنا سدرن ایئرلائنز اور ہینان ایئرلائنز ہولڈنگ پر ہوگا۔

دوسری جانب امریکی ڈیلٹا ایئرلائنز اور یونائیٹڈ ایئر لائنز نے رواں ماہ چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی تھی، کیونکہ چینی طیاروں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی امریکا کے لیے اپنی پروازیں جاری رکھی تھیں۔

ڈیلٹا ایئرلائن نے امریکی حکومت کے اعلان کے بعد کہا کہ ہم اپنے حقوق کے نفاذ اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی حکومت کے اقدامات کی حمایت اور تعریف کرتے ہیں۔

اس ضمن میں یونائیٹڈ ایئر لائنز نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک باضابطہ نوٹس میں بتایا کہ چین اپنے قواعد پر نظرثانی کرنے سے قاصر ہے کہ وہ کب امریکی طیاروں کو طے شدہ پروازوں کی بحالی کی اجازت دے گا؟

واشنگٹن میں چینی سفارتخانے نے بھی فوری طور پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔واضح رہے کہ چین اور امریکا کے مابین کورونا وائرس اور ہانک گانگ میں متنازع قانون کے معاملے پر شدید کشیدگی جاری ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar