Breaking News
Home / انٹر نیشنل / امارات میں 50 فی صد سرکاری ملازمین کل سے کام پر لوٹ آئیں گے

امارات میں 50 فی صد سرکاری ملازمین کل سے کام پر لوٹ آئیں گے

امارات میں 50 فی صد سرکاری ملازمین کل سے کام پر لوٹ آئیں گے

تمام ملازمین دفاتر میں حاضری کے وقت سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں گے،بیان

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات میں سرکاری شعبے کے 50 فی صد سرکاری ملازمین 7 جون تک اپنے کاموں پر واپس آجائیں گے۔

اماراتی حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ سرکاری ملازمین حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔

اماراتی حکومت نے ایک ہفتہ قبل 30 فی صد سرکاری ملازمین کو دفاتر میں آنے کی اجازت دی تھی۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام حکومت کے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے بتدریج خاتمے اور معمول کے حالات کی بحالی کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔

اماراتی حکومت نے ان ملازمین کی ایک فہرست جاری کی جنھیں دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ قراردیا گیا اور وہ اپنے گھروں ہی سے کام کریں گے۔ان میں حاملہ خواتین ،کم زور قوتِ مدافعت کے حاملین اور دمے اور ذیابطیس ایسے دائمی امراض کا شکار سرکاری ملازمین شامل ہیں۔زائد العمر ملازمین اور گریڈ 9 تک زیر تعلیم بچوں کی نگہداشت کرنے والی خواتین یا معذور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین کو بھی سرکاری دفاتر میں حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

دفاترمیں لوٹنے والے ان 50 فی صد سرکاری ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دفاتر میں حاضری کے وقت سماجی فاصلے سمیت تمام احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar