Home / پاکستان / اللہ تعالی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘شہبازشریف

اللہ تعالی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘شہبازشریف

Shahbaz Sharif, brother of ousted Pakistani prime minister Nawaz Sharif, and head of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), addresses a press conference after his brother's sentencing, in Lahore on July 6, 2018. Pakistan's former prime minister Nawaz Sharif was sentenced in absentia to 10 years in prison by a corruption court in Islamabad on July 6, lawyers said, dealing a serious blow to his party's troubled campaign ahead of July 25 elections. / AFP PHOTO / ARIF ALI

اللہ تعالی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے‘شہبازشریف

جن گھروں پر طیارا گرا ہے، حکومت ان کے نقصانات پورے کرنے کےلئے اقدامات کرے، واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں ‘صدر (ن) لیگ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کراچی میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے ۔

دعا ہے کہ اللہ تعالی پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

حادثے کے دوران عام لوگوں نے جس جذبے کا مظاہرہ کیا اور مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کی، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ زلزلہ، سیلاب یا کسی بھی حادثے میں پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے بے مثال خلوص، انسانی ہمدردی اور دوسروں کی مدد کا شاندار مظاہرہ کیا۔

طیارے کے المناک حادثے نے عیدالفطر سے قبل پوری قوم کو سوگوار اور غم زدہ کر دیا ہے ۔سب اہل وطن اللہ تعالی سےدعا کریں کہ پاکستان اور اہل پاکستان کو آفات ، امراض، وباوں، ٹڈی دل کے حملے اور دیگر مصائب و مشکلات سے نجات دے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج غم کی اس گھڑی میں ہمارے پیاروں کی شناخت کا اہم فرض پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ادا کر رہی ہے جن گھروں پر طیارا گرا ہے، حکومت ان کے نقصانات پورے کرنے کے لیے لئے اقدامات کرے اور واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar