Breaking News
Home / بزنس / الحمداللہ طبیعت بہت بہتر ہے، ماں کی دعائیں کام آگئیں، طیارہ حادثہ میں بچ جانے رالے ظفر مسعود کی گفتگو

الحمداللہ طبیعت بہت بہتر ہے، ماں کی دعائیں کام آگئیں، طیارہ حادثہ میں بچ جانے رالے ظفر مسعود کی گفتگو

الحمداللہ طبیعت بہت بہتر ہے، ماں کی دعائیں کام آگئیں، طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے ظفر مسعود کی گفتگو

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ الحمداللہ طبیعت بہت بہتر ہے، ماں کی دعائیں کام آگئیں۔

ایک انٹرویومیں ظفر مسعود نے کہا کہ بہت تیزی سے ریکور کررہا ہوں، انشااللّٰہ جلد ٹھیک ہوجاﺅں گا۔دوسری جانب وائس چیئرمین نجی ہسپتال ڈاکٹر علی فرحان نے کہا کہ ظفر مسعود کے گھٹنے کی ایم آر آئی رپورٹ کا انتظار ہے، گھٹنے پر معمولی فریکچر ہے۔

ڈاکٹر علی فرحان کے مطابق ایم آر آئی رپورٹ کی بنیاد پر ضرورت پڑی تو آپریشن کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ظفر مسعود کے پورے جسم پر زخم آئے تھے تاہم وہ تیزی سے بھر گئے ہیں، ہاتھ کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹی تھی جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ڈاکٹر علی فرحان کے مطابق امید ہے آئندہ چند روز میں ظفر مسعود کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …

Skip to toolbar