Breaking News
Home / انٹر نیشنل / الجزائر کی لیبیا کے متحارب فریقین میں مصالحت کرانے کی پیشکش

الجزائر کی لیبیا کے متحارب فریقین میں مصالحت کرانے کی پیشکش

الجزائر کی لیبیا کے متحارب فریقین میں مصالحت کرانے کی پیشکش

لیبیا میں جاری لڑائی میں شامل دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پرآنا ہوگا،صدرعبدالمجید تبون

الجیریا(ڈیلی پاکستان آن لائن) الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح سے ملاقات میں لیبیا کے متحارب فریقین کے درمیان مصالحت کی پیش کش کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عقیلہ صالح سے ملاقات کے موقعے پر الجزائری صدر نے کہا کہ ان کا ملک برادر ملک لیبیا کے استحکام، ترقی، خوشحالی اور خود مختاری کا حامی ہے۔ لیبیا میں جاری لڑائی میں شامل دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پرآنا ہوگا۔ الجزائر دونوں فریقوں کےدرمیان مصالحت اور بات چیت کرانے کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

الجزائری صدر نے لیبیا میں جاری لڑائی میں غیرملکی مداخلت کو مسترد کردیا اور لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے مصر اور دوسرے ممالک کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقعے پر لیبی پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح نے صدر عبدالمجید تبون کی جانب سے لیبیا میں جنگ بندی اور فریقین میں مصالحت کرانے کے وعدے کو سراہا۔عقیلہ صالح نے ملاقات میں لیبیا میں ترکی کی فوجی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ ترکی کی عسکری مداخلت کے نتیجے میں لیبیا میں خون خرابہ بڑھ گیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar