Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اقوام متحدہ غزہ میں خونریزی روکنے کیلئے غیر مشروط جنگ بندی مطالبہ کرے، پاکستان

اقوام متحدہ غزہ میں خونریزی روکنے کیلئے غیر مشروط جنگ بندی مطالبہ کرے، پاکستان

نیویارک(این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں خونریزی اور تباہی روکنے کیلئے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہاکہ غزہ میں خونریزی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے عالمگیر احترام کے دفاع اور اسے برقرار رکھنے کے لیے متحد ہو جائے۔انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ محفوظ انسانی راہداریاں قائم کرے، تاکہ لوگوں کو زندگی بچانے والی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو سکے، اور غزہ کے تباہ شدہ صحت کے نظام کی تعمیر نو کی کوششوں کو ترجیح دی جاسکے۔عاصم افتخار نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا اور اس اقدام کو ایک اخلاقی ضرورت قرار دیا، جو دو ریاستی حل کی ناقابل واپسی کو یقینی بناسکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar