Breaking News
Home / صفحۂ اول / افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 زخمی ۔

افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 زخمی ۔

لڑائی کے دوران فوجی جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

کابل ۔ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے دو جنوبی صوبوں میں افغان نیشنل آرمی کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 10 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ صوبہ ہلمند میں جیشریک ضلع کی چوکی پر ہوا جس میں فوجی جوانوں نے سکیورٹی چوکی پر حملہ کرنے والے طالبان کے خلاف بروقت کاروائی کر کے4 طالبان ہلاک کر دیئے۔ دوسرا حملہ صوبہ زابل میں شنکے ضلعے میں پیش آیا جس میں6 شدت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران فوجی جوانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar