Home / انٹر نیشنل / افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردیا

افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردیا

افغان طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردیا

معاہدے کے تحت دیگر طالبان قیدیوں کی رہائی کی صورت میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے بہ شرطیکہ حکومت طے شدہ معاہدے کے تحت طالبان کے دیگر قیدیوں کو بھی رہا کر دے۔

طالبان پولیٹیکل بیورو کے ترجمان نے کہا کہ ان کی جماعت یرغمال بنائے گئے حکومتی عہدیداروں کو رہا کرنے پر تیار ہے مگر اس کے لیے حکومت کو جیلوں میں ڈالے گئے 500 طالبان قیدیوں کو چھوڑنا ہو گا۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ تحریک طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل ہونے کی صورت میں (عید الاضحی) کے فورا بعد ہی افغان –

افغان مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ طالبان حکومت کی جیلوں? میں قید اپنے ساتھیوں کی رہائی کے ساتھ ہی زیرحراست حکومتی اور سیکیورٹی عہدیداروں کو رہا کر دیں گے۔طالبان اور امریکا کے مابین طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر افغان حکومت کو 5000 قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔

حکومت اب تک4500 طالبان قیدیوں کو رہا کرچکی ہے جب کہ 500 باقی رہ چکے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ زیر حراست پانچ سو طالبان جنگجو بڑی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ان کی رہائی حکومت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar