Breaking News
Home / انٹر نیشنل / افغانستان کا ایران میں افغان مزدوروں کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

افغانستان کا ایران میں افغان مزدوروں کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

افغانستان کا ایران میں افغان مزدوروں کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

ایک وفد متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے جلد ایران جائے گا،افغان وزارت خارجہ کا بیان

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک وفد متنازعہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے جلد ایران جائے گا۔ یہ وفد ایران میں ہونے والے دو حالیہ واقعات جن میں متعدد افغان مزدوروں کو ہلاک کیاگیا کی تحقیقات کا مطالبہ کرے گا۔ ان واقعات کے بعد افغانستان میں عوام میں سخت غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے افغان مہاجرین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سلامتی کونسل کو ایک پیغام بھیجا جس میں عالمی ادارے سے ایران میں افغان پناہ گزینوں سے برتے جانے والے نا روا سلوک کا نوٹس لینے کو کہا گیا ۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل ایران کی جانب سے افغان مہاجرین کے قتل سے متعلق تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہاہے۔ کابل نے تہران سے کہاکہ وہ مہاجرین کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar