Home / پاکستان / افغانستان میں سنگین انسانی بحران کا خدشہ ہے ،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

افغانستان میں سنگین انسانی بحران کا خدشہ ہے ،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری

افغانستان میں سنگین انسانی بحران کا خدشہ ہے ،سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
کسی بھی قسم کے انسانی بحرا ن سے بچنے کے لئے عالمی برداری کو خوراک ، صحت ،ادویات کی فراہمی اور روزگار سمیت ہر شعبے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا،کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کنوینئر ذیلی کمیٹی برائے قائمہ کمیٹی وزارت داخلہ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے بعد وہاں کے حالات تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں اور مسلسل غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے افغانستان میں شدید انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کے انسانی بحرا ن سے بچنے کے لئے عالمی برداری کوصحت کی سہولیات ،ادویات اور خوراک کی فراہمی ،روزگار اورمعیشت کی بحالی سمیت ہر شعبے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا اوراس کے برعکس اگرایک بار پھر افغانستان کو ماضی کی طرح تنہا چھوڑا گیا تو یہ ایک بہت بڑے انسانی المیے کا سبب بن سکتا ہے افغانستان میں ایک طویل مشکل دور کے بعد طالبان حکومت قائم ہوئی ہے اور امن قائم ہوا ہے اور اس کو قائم رکھنے کے لئے عالمی برادری کو افغانستان کا ساتھ دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور دیگر دشمن عناصر پاک افغان دشمن عناصر پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ افغانستان میں امن قائم ہوکیونکہ افغانستان میں امن کے سب سے زیادہ اثرات پاکستان پر مرتب ہوں گے اور دونوں ممالک میں امن و خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں اربوں ڈالرز کے جاری پروگرامز کو ہر صورت جاری رہنا چاہئے اور اس سلسلے میں وسائل کی دستیابی کے لئے عالمی برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔ ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے علاقائی رابطوں میں وسیع معاشی اور انسانی بحران سے بچنے کے لئے عالمی برادری کو مسلسل تعمیری کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ خطے میں امن و امان اور استحکام کا دارومدار افغانستان کی صورتحال پر منحصر ہے ۔پاکستان نے ہمیشہ افغان عوام کی بہتری اور ان کی منگوں کے مطابق فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے اور آئندہ بھی ایسے فیصلوں کی حمایت کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند ہے۔ پاکستان افغانستان کا پڑوسی اور خیر خواہ ہے افغانستان کی صورتحال کا براہ راست پاکستان پر اثر پڑتا ہے پاکستان مضبوط ، مستحکم اور پرامن افغانستان کیلئے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتاہے اور یہ حمایت جاری رکھے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar