Breaking News
Home / پاکستان / افسران کے استعفوں کی افواہیں مسترد ،فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افسران کے استعفوں کی افواہیں مسترد ،فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افسران کے استعفوں کی افواہیں مسترد ،فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کسی نے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی ہے،کسی نے استعفیٰ نہیں دیا ،مارشل لا کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، میجر جنرل احمد شریف

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل (ی جی)میجر جنرل احمد شریف نے فوج کے افسران کے استعفوں سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج اپنے چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے اور جمہوریت کے مکمل حامی ہیں لہذا مارشل لا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اندرونی شرپسندوں اور بیرونی دشمنوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود فوج جنرل عاصم منیر کے زیر متحد تھی، متحد ہے اور متحد رہے گی، کسی نے ان کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جونیئر افسران کی جانب سے استعفوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں کیا اس میں صداقت ہے تو انہوںنے کہاکہ یہ صرف افواہیں ہیں، کسی نے استعفیٰ نہیں دیا اور ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد ہے۔مارشل لا سے متعلق سوال پر کہا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فوج دل و جان سے جمہوریت کی حمایت کرتی ہے اور مارشل لا کی کوئی گنجائش نہیں ہے، آرمی چیف اور فوج آرمی کی سینئر قیادت جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور مارشل لا کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar