Breaking News
Home / پاکستان / اشتہاری کمپنی کے شو میں بولڈ لباس زیب تن کرنے پر تنقید کرنے والوں کوعائشہ عمر کا کرارا جواب

اشتہاری کمپنی کے شو میں بولڈ لباس زیب تن کرنے پر تنقید کرنے والوں کوعائشہ عمر کا کرارا جواب

لاہور: جنوری06 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک اشتہاری کمپنی کے شو میں بولڈ لباس زیب تن کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا .کہتی ہیں کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے انہوں نے ایک لوکل برانڈ کا لباس زیب تن کیا ہے جو کہ 2 خواتین کا برانڈ ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کے روز کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں خواتین کے با اختیار ہونے کے حوالے سے بھی بات کی۔ ادکارہ کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کپڑے پہن کر خواتین کو بااختیار بنانے کو فروغ دینا درست نہیں ہے۔ عائشہ عمر بھی مداحوں کی تنقید برداشت نہ کر سکیں اور انہوں نے تنقید کرنے والوں کو خوب جواب دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ ‘میں یقینی طور پر خواتین کو ان کے جسم کو دکھانے کو فروغ یا ایسا کرنے پر زور نہیں دے رہی ہوں، یہ سب کا اپنا انتخاب ہے اور یہ کپڑے پہننا میرا اپنا انتخاب ہے، آپ جو پہننا چاہتے ہیں وہ پہنیں. عائشہ عمر نے کہا ’یہ کپڑے مجھے جیسے بھیجے گئے تھے میں نے ویسے ہی پہنے، میں نے اس کپڑے میں خود سے کچھ نہیں کیا، جنہوں نے مجھے یہ سوٹ بھیجا تھا انہوں نے مجھ سے صرف میرا سائز پوچھا تھا اور انہوں نے مجھ سے خود رابطہ کیا تھا اور جون میں یہ سوٹ بھیجا تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے یہ کپڑے پہننے یا اس کی تشہیر کرنے کے لیے معاوضہ نہیں دیا گیا تھا اور میں صرف اس سوٹ کو پہننے کے لیے مناسب موقع کا انتظار کر رہی تھی.عائشہ عمر کا کہنا تھا ’کہ میرے کُھلے ہوئے بازوؤں کو دیکھنے کے بجائےناقدین انکی محنت کی حوصلہ افزائی کرتے تو اچھا تھا.

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن +این این آئی)چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے سینیٹر …

ملک میں ایل این جی کی کوئی قلت نہیں ، وزیرپٹرولیم

گیس کی یکساں قیمت مقرر ہونے تک مسائل موجودرہیں گے، مصدق ملک کا قومی اسمبلی …

وفاقی وزیر اطلاعات کا ترکیہ کے قومی ٹی وی چینل”ٹی آر ٹی ورلڈ” ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان اور ترکیہ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستان میں ترکیہ کے ڈرامے اور …

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی مشروط اجازت

جن ملزمان کو سزائوں میں رعایت مل سکتی ہے وہ دیکر رہا کیا جائے، جن …

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن )شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے …

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 33 فلسطینی شہید

اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ایک شہری کو شہید …

Skip to toolbar