Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسپین کے کینیری جزائز پر سترہ مہاجرین مردہ پائے گئے،تین کی حالت نازک

اسپین کے کینیری جزائز پر سترہ مہاجرین مردہ پائے گئے،تین کی حالت نازک

اسپین کے کینیری جزائز پر سترہ مہاجرین مردہ پائے گئے،تین کی حالت نازک

کوسٹ گارڈ نے کینیری جزائر کے ساحل پر ایک کشتی میں سترہ کو مردہ حالت میں پایا،ہسپانوی حکام

میڈرڈ اپریل 27 (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپین کے کینیری جزائز پر سترہ مہاجرین مردہ پائے گئے،یہ تمام مہاجرین سب صحارا افریقی ملکوں کے رہنے والے تھے، تین زندہ بچ جانے والوں کو ٹینریف کے ایک ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کی مقامی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ اس کے کوسٹ گارڈ نے کینیری جزائر کے ساحل پر ایک کشتی میں سترہ کو مردہ حالت میں پایا۔تین زندہ بچ جانے والے لوگوں، جن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ٹینریف کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔اسپین کی مقامی ایمرجنسی سروسز کی ترجمان نے بتایاکہ تین افراد ہائیپوتھرمیا سے متاثر تھے تاہم ان کی حالت اب ٹھیک ہے۔اس کشتی پر سب سے پہلے ہسپانوی فضائیہ کے ایک جہاز کی نگاہ پڑی جو ایل ہیئرو سے تقریبا 265 ناٹیکل میل دور کھڑی ہوئی تھی۔

اسپین کے میری ٹائم ریسکیو سروس کی ایک ترجمان نے بتایا کہ کشتی پر سوار تمام مہاجرین سب صحارا افریقی ملک سے تعلق رکھتے تھے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکتا ہے کہ یہ مہاجرین کہاں سے آئے تھے۔تمام تر خطرات کے باوجود افریقہ سے بحر اٹلانٹک عبور کر کے کینیری جزائر میں آنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری سے 31 مارچ کے درمیان تقریبا 3400 مہاجرین کینیری جزائر پہنچے تھے۔پیش آنے والے سانحے سے قبل بھی اس ماہ کے اوائل میں ایل ہیئرو میں اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک عارضی کشتی پر سوار 23 مہاجرین میں سے چار مردہ پائے گئے تھے۔اتوار کے روز 100مہاجرین نے مراقش سے ہسپانوی علاقے کیوٹا پہنچنے کی کوشش کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar