اسپن بولدک میں طالبان پر 100 شہریوں کی ہلاکت کا الزام
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی وزارت داخلہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان نے اسپن بولدک میں 100 سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ طالبان نے اس الزام کو مسترد کیا ہے۔دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے دس صوبوں میں آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو طالبان کو ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق طالبان نے ہلمند کے ضلع گرمسیر اور مارجہ پر قبضہ جبکہ غازی آباد کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران جھڑپوں میں 19 سیکورٹی اہل کار ہلاک ہوئے۔
Tags #AfghanCitizens #Kill #Taliban #War
Check Also
پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …