Home / پاکستان / اسٹیٹ بینک نےسکیم عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت کے تحت اب تک دوکھرب، 63 ارب، 84 کروڑ، 17 لاکھ روپے تک کے آسان قرضہ جات کی فراہمی کی .

اسٹیٹ بینک نےسکیم عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت کے تحت اب تک دوکھرب، 63 ارب، 84 کروڑ، 17 لاکھ روپے تک کے آسان قرضہ جات کی فراہمی کی .

اسلام آباد۔3جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن):اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے معاشی اثرات کو کم کرنے اورکاروباروسرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بڑے پراجیکٹ شروع کرانے میں معاونت فراہم کرنے کی سکیم عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت کے تحت اب تک دوکھرب، 63 ارب، 84 کروڑ، 17 لاکھ روپے تک کے آسان قرضہ جات کی فراہمی کی .
سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق اس سکیم کے تحت 24 دسمبر2020 تک 519 کاروباری اداروں نے کاروبارمیں توسیع اورنئے پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے 5 کھرب، 57 ارب،57 کروڑ،42 لاکھ روپے تک کے قرضہ جات کی فراہمی کی درخواستیں دائرکیں۔ان میں سے 335 اداروں کی درخواستیں منظورکی گئیں اوران اداروں کو دوکھرب، 63 ارب، 84 کروڑ، 17 لاکھ روپے تک کے آسان قرضہ جات فراہم کئے گئے۔اس سکیم کے تحت کسی ادارے کو5 فیصد کی شرح سے زیادہ سے زیادہ 5 ارب روپے تک کے قرضہ جات کی فراہمی کی جاسکتی ہے۔قرضہ کی واپسی کی مدت 10 سال ہے جس میں دوسال کی توسیع ہوسکتی ہے، سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے والے ادارے سہ ماہی یا ششماہی بنیادوں پراقساط میں اس کی ادائیگی کے پابند ہیں۔اس سکیم کی مدت 31 مارچ 2021 مقررکی گئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar