Home / شوبز / اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز عید الفطر پر ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت حاصل کےلئے کوشاں

اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز عید الفطر پر ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت حاصل کےلئے کوشاں

اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز عید الفطر پر ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت حاصل کےلئے کوشاں

گورنر پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی اور سرکاری شخصیات سے رابطے ،تاحال مثبت جواب نہ مل سکا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کے واضح انکار کے باوجود اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز کی جانب سے عید الفطر پر ڈرامہ پیش کرنے کی اجازت حاصل کےلئے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی اور سرکاری شخصیات سے رابطے کئے گئے ہیں تاہم انہیں تھیٹرز کھولنے کے حوالے سے تاحال مثبت جواب نہیںمل سکا۔ اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسرز کی جانب سے حکومتی اور سرکاری شخصیات کو طے شدہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک روز قبل تمام سینما اور تھیٹرز کو عید الفطر پر بند رکھنے کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا غیر حتمی نتائج …

Skip to toolbar