لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار اشرف خان نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ اسٹیج ڈرامہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے درست نہیں ہے بلکہ یہ کہنا چاہیے کہ اسٹیج ڈرامہ تباہی کے دور سے گزر رہا ہے ، خالی ہوا میں باتیں کرنے سے خوابوں کی تعبیر نہیں ملتی اس کے لئے عملی اقدامات نا گزیر ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اسٹیج کے ان تمام سینئر اداکاروں جنہوںنے اسٹیج پر ڈرامے کو اصل شکل میں پیش کیا ا ن کو اب کمرشل ڈرامے سے دور کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تجربہ کار لوگ نہ ہونے کی وجہ سے اسٹیج ڈرامہ بدحالی کا شکار ہے ۔ آج کا اسٹیج ڈرامہ صرف ڈانس تک ہی محدود ہو چکا ہے ،جب کسی ڈرامے میں بارہ بارہ گانے شامل ہوں گے تو وہاں اصلاح کرنے کیلئے کیا باقی رہ جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سنا تھا حکومت نے اسٹیج کی بہتری کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے اس کے کیا نتائج نکلیں گے اس بارے پیشگی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے
بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …
سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …
سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …