Home / پاکستان / اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ملزم حاجی خیراللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ملزم حاجی خیراللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ملزم حاجی خیراللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ملزم حاجی خیراللہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ منگل کو کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض انجم جندران نے کی ۔

دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ضمانت منظور کی ۔ملزم حاجی خیر اللہ کی ضمانت ایک ملین کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ اور ملزم کے وکیل کامران مرتضیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ملزم کی ضمانت سنگل بنچ نے مسترد کی تھی ،ملزم نے سنگل بنچ کا فیصلہ ڈویڑن بنچ میں چیلنج کیا تھا

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا

این اے 249: ضمنی الیکشن کا میدان پیپلز پارٹی نے مار لیا غیر حتمی نتائج …

Skip to toolbar