Breaking News
Home / پاکستان / اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹریشن ک معاملے پر پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹریشن ک معاملے پر پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹریشن ک معاملے پر پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹریشن ک معاملے پر پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
جمعہ کو اسلام ہائی کورٹ میں نجی ڈینٹل کالج کے وکیل اشتر اوصاف نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دئیے،پی ایم ڈی سی کے جانب سے عدالت کو جواب جمع کرایا گیا ۔

جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ پی ایم ڈی سی نے پی ایم سی کے تمام فیصلے واپس کردیئے۔ وکیل پی ایم ڈی سی نے کہاکہ پی ایم سی نے جن کالجز کو رجسٹرڈ کروایا وہ پی ایم ڈی سی کے معیار پر نہیں اترے۔ وکیل نجی کالج نے کہاکہ سرکاری میڈیکل کالج میں 300 جبکہ پرائیویٹ میڈیکل کالج میں 100 طلباءکی اجازت ہوتی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ پی ایم ڈی سی ریگولیٹر ہے، وہ ہی فیصلہ کریگی۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے پی ایم ڈی سی وکیل سے استفسار کیاکہ جو طلباءان کالجز میں پڑھ رہے ہیں انکا کیا ہوگا؟ ۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کہاکہ پی ایم ڈی سی دیانتداری کے ساتھ ان کالجز کا معائنہ کرے، وکیل پی ایم ڈی سی نے کہاکہ پی ایم ڈی سی عارضی ریگولیشن کو نہیں مانتی۔ وکیل نجی کالج نے کہاکہ ان کالجز میں بہت سارے طلباءاس وقت پڑھ رہے ہیں جبکہ ایم ڈی سی نے ابھی تک معائنہ کیا ہی نہیں۔

وکیل نجی کالج نے کہاکہ پی ایم ڈی سی دیانتداری کی بجائے یکطرفہ فیصلے کرتی ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے وکیل اشتراوصاف سے مکالمہ کیا کہ آپ جس کے خلاف بات کررہے ہیں وہ ہی آپ کے ریگولیٹر ہے۔بعد ازاں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar