Breaking News
Home / پاکستان / اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 مئی تک شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 مئی تک شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کی 27 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور تے ہوئے نیب کو لیگی رہنما کی گرفتاری سے روک دیا۔ منگل کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نیب کی جانب سے کراچی کی احتساب عدالت میں دائر پی ایس او ایم ڈی تقرری ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم سے استفسار کیا کہ آپ کو پہلے بھی حفاظتی ضمانت دی گئی تھی جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ کراچی عدالت میں پیش نہیں ہو سکے تاہم ان کے وکیل تین بار پیش ہو چکے ہیں مگر احتساب عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر ابھی حکم امتناعی نہیں دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 مئی تک شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعظم کی کوئی حکمت عملی نہیں، شرح اموات بڑھ رہی ہے، ایسے میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیسی کی جاسکتی ہے۔خیال رہے احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar