Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسرائیل کے خلاف برسلز میں فلسطینیوں کا مظاہرہ، یہودی نوجوانوں کی بھی شرکت

اسرائیل کے خلاف برسلز میں فلسطینیوں کا مظاہرہ، یہودی نوجوانوں کی بھی شرکت

اسرائیل کے خلاف برسلز میں فلسطینیوں کا مظاہرہ، یہودی نوجوانوں کی بھی شرکت

مظاہرین نے اس موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی جھنڈے اور اسرائیل کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبے اٹھا رکھے تھے

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر مجوزہ قبضے کے خلاف یورپین دارالحکومت برسلز میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کا اہتمام بیلگو فلسطین ایسوسی ایشن نے کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مظاہرے میں 400 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مظاہرین نے اس موقع پر بڑی تعداد میں فلسطینی جھنڈے اور اسرائیل کے خلاف نعروں پر مشتمل کتبے اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر فلسطینی کمیٹی کے ارکان نے خطاب بھی کیا۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین کے بارے میں توسیع پسندانہ عزائم کبھی بھی خفیہ نہیں رہے اور مغربی کنارے کے بارے میں بھی ایسا ہی ہے۔ ہم فلسطینی اس کے خلاف مسلسل جدوجہد جاری رکھیں گے، چاہے دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت اسرائیل کی حمایت کرتی رہے۔اس مظاہرے کی خاص بات بیلجیئم میں موجود یہودی نوجوانوں کی شر کت تھی۔ جو اپنے بینر کے ساتھ شرکائے مظاہرے کی توجہ کا مرکز رہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیل میں انضمام کیلئے یکم جولائی کو اپنی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کریں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شام کے 93 لاکھ شہریوں کو اس موسم سرما میں خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 29 نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ): شام کے 93 لاکھ شہریوں کو …

Skip to toolbar