Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسرائیل کا ایران کے خلاف شام میں آُپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

اسرائیل کا ایران کے خلاف شام میں آُپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ

ڈیلی پاکستان آن لائن

تل ابیب: اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اس وقت تک شام میں آپریشن جاری رکھے گا جب تک ایران وہاں سے نہیں نکل جاتا۔اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کو شام چھوڑنا پڑے گا، کورونا اور گرتی معیشت پہلے ہی ایرانیوں کےلئے کافی پریشانی کا باعث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کبھی شامیوں کے لیے ایک اثاثہ ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ ایک بوجھ بن چکا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نےشام کے صدر بشارالاسد کی حمایت میں ایران کی شام میں موجودگی کو خطرہ قرار دیا ہے اور الزام عائد کیا کہ ایران اسرائیل کے ساتھ سرحد پر خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ تل ابیب، یروشلم اور حیفہ کے لیے خطرہ بنا جا سکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …

Skip to toolbar