Breaking News
Home / انٹر نیشنل / اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع سے مل چکا ہوں: شاہ اردن

اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع سے مل چکا ہوں: شاہ اردن

اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع سے مل چکا ہوں: شاہ اردن
عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر دفاع بینی گانٹز سے رابطہ کیا ہے۔امریکی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالیہ حملوں کے بعد فلسطینی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ضروری تھا،میں نے صدر محمود عباس،اسرائیلی وزیر دفاع اور وزیراعظم سے بھی رابطے کیے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ سن 2014 سے معطل شدہ اسرائیل۔فلسطینی مذاکراتی عمل کو جانبر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی قیادت مذاکرات کے دوبار آغاز پر ہم فکر ہے،مگر فلسطینیوں کے حقوق دیئے بغیر موجودہ صورت حال میں عربوں سے امن معاہدے کی امید رکھنا بے معنی ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیلی پریس میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ فروری میں وزیر دفاع بینی گانٹز نے شاہ اردن سے خفیہ طور پر ملاقات کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar