Home / بزنس / اسد قیصر سے چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی کی ملاقات ،ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسد قیصر سے چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی کی ملاقات ،ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسد قیصر سے چیئر مین ایف بی آر جاوید غنی کی ملاقات ،ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملک کی اکنامی بہتر ہوگی،ایف بی آر میں اصلاحات لا کر کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، اسد قیصر

وزیر اعظم کی ہدایت پر اصلاحات پر تیزی سے کام ہو رہا،ٹیکس کی وصولی کے نظام کو مزید آسان بنایا جا رہا،ایف بی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے ، چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے ملاقات کی جس میں ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ٹیکس کولیکشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی کے لیے ایف بی آر کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

چیئر مین ایف بی آر نے ہدایت کی کہ ٹیکس کے نظام کو عوام دوست بنایا جائے۔ اسد قیصر نے کہاکہ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر ہونے سے ملک کی اکنامی بہتر ہوگی،ایف بی آر میں اصلاحات لا کر کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ چیئر مین ایف بی آر نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر اصلاحات پر تیزی سے کام ہو رہا،ٹیکس کی وصولی کے نظام کو مزید آسان بنایا جا رہا،ایف بی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کیا جارہا ہے ۔

چیئر مین ایف بی آر نے کہاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکے گی۔ اسپیکر نے افغان بارڈز پر درپیش مسائل کو فورا حل کرنے کی ہدایت کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہمیں اپنے ایکسپورٹر کو ہر ممکن سہولت دینی ہے،عوام کی زندگیوں سے مشکالات کو کم کرنا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar