اسد قیصر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی ملاقات ،مجموعی معاشی صورت حال خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
کرونا وباءکے روک تھام کے لیے صوبوں اور مرکز کی طرف سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں کوقانون سازی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے
سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگاجس کی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،اسد قیصر
پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں،
وزیر اعلیٰ کی اسپیکر کو کے پی کے حکومت کی طرف سے پاک افغان تجارت کی سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ کرونا وباءکے روک تھام کے لیے صوبوں اور مرکز کی طرف سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہے، قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں کوقانون سازی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگاجس کی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال خیبر پختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ کورونا وباءکے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی معیشتوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکرونا وباءکے روک تھام کے لیے صوبوں اور مرکز کی طرف سے بروقت اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہے، قومی اسمبلی صوبائی اسمبلیوں کوقانون سازی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اسد قیصر نے کہاکہ پاک،چین اقتصادی راہداری پورے خطے کے لیے ایک گیم چینجرمنصوبے کی حیثیت رکھتا ہے،سی پیک سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگاجس کی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، سی پیک کے تحت کے پی کے میں قائم کیے جانے والے صنعتی زونز سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور صوبے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔
اسد قیصر نے کہاکہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے اٹھائےجانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ افغانستان پاکستان کا قریبی ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفادات کےلئے ضروری ہیں ۔ اسد قیصر نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پاک۔ افغان تعلقات کو فروغ دینے اور پاک۔ افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پاک۔ افغان فرینڈ شپ گروپ ایگزیکٹیو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہاکہ خیبر پختونخواہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق صوبے میں حقیقی تبدیلی لانے میں مصروف عمل ہیں ، خیبر پختون خواہ کے عوام نے پی ٹی آئی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے صوبائی حکومت عوام کی امید وں پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاک افغان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔وزیر اعلیٰ نے اسپیکر کو کے پی کے حکومت کی طرف سے پاک افغان تجارت کی سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حالیہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت صوبے میں قائم کیے جانے والے صنعتی زونزکی بروقت تکمیل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، صوبے میں کورونا وباءکے پھیلاؤکو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاون سمیت ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔