Breaking News
Home / بزنس / اسد عمر کی زیر صدار ت اجلاس میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی سے حتمی منظوری کےلئے سفارشات کو تیار کر لی گئی

اسد عمر کی زیر صدار ت اجلاس میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی سے حتمی منظوری کےلئے سفارشات کو تیار کر لی گئی

صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کےلئے گائیڈ لائنز تیار ،مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے
رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کےلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، ذمہ دارت وزارت داخلہ کو سونپ دی گئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلی سطحی اجلاس میں نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی سے حتمی منظوری کےلئے سفارشات کو تیار کر لی گئی ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعلی سطحی اجلاس میں بعد از 14 اپریل مختلف شعبوں کےلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں،صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کےلئے گائیڈ لائنز تیار کر لی گئی ہیں جن کے مطابق مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گے جس میں تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے، رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کےلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ وزارت داخلہ کو علما سے مشاورت کی ذمہ داری سونپی دی گئی ہیں،پاکستان انجینئرنگ کونسل پانچ اقسام کے وینٹی لیٹرز تیار کر رہی ہے،وینٹی لیٹرز کے 8 ڈیزائنز منظوری کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں،تیار کردہ وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ اور ڈریپ 36 گھنٹوں میں ٹیسٹنگ کٹس پر حتمی فیصلہ کریں گے، سات ٹرینوں کو ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ملک بھر میں نقل و حرکت کےلئے 26 ٹرینیں دستیاب ہیں۔ ریلوے کے 48 ہسپتال اور 36 ڈسپنسریاں دستیاب ہیں۔ اگلے تین ہفتوں میں 1959 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ تمام پھنسے پاکستانیوں کی واپسی میں تین ماہ لگیں گے۔ ہر ہفتے 8000 پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ تمام مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں رکھا جائے گا۔ ہوائی سفری سے متعلق ایس او پیز کا 16 اپریل کو دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ سیالکوٹ کے علاوہ باقی سات بین الاقوامی ایئرپورٹس کو کھولا جائے گا۔ بارڈرز کو مزید دو ہفتے بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن وزارت داخلہ نے جاری کردیا ہے۔ واہگہ بارڈر 29اپریل تک جبکہ مغربی بارڈرز 26اپریل تک بند رہیں گے۔ کرتارپور کوریڈور 24اپریل تک بند رھے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar