استاد نزاکت علی علالت کے باعث انتقال کر گئے ،گلوکاروںکا اظہار تعزیت
گلوکا رامانت علی کے والد تھے،نماز جنازہ (آج )فیصل آبادمیں ادا کی جائےگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکار استاد نزاکت علی خان علالت کے باعث انتقال کر گئے ،نماز جنازہ آج (پیر) کے روز آبائی شہر فیصل آبادمیں ادا کی جائے گی ۔ گلوکار استاد نزاکت علی گلوکار امانت علی کے والد تھے ۔بتایا گیاہے کہ استاد نزاکت علی خان معدے کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج بھی جاری تھا لیکن گزشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی نماز جنازہ آج( پیر )کے روز ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔استادحامد علی خان،استاد غلام علی خان ،شفقت علی خان،سجاد علی،حمیر اچنا،شبنم مجید،حمیر اارشد،سائرہ نسیم،ولی حامد،ساحر علی بگا،عینی طاہرہ، شاہدہ منی،جواداحمد سمیت دیگر نے استاد نزاکت علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدا کی ذات مرحوم کی اگلی منزلیں آسان کرے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
Tags #AmanatAli #Death #Faisalabad #Showbiz #Singer #UstadNazakatAli
Check Also
دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ رواں ہفتے تیسری دفعہ ٹوٹ گیا، امریکی ادارہ
دنیا میں گرم ترین دن کا ریکارڈ رواں ہفتے تیسری دفعہ ٹوٹ گیا، امریکی ادارہ …