ڈیلی پاکستان آن لائن
راولپنڈی: پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے مقبول ترین ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ جیسا کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام میں جان ریمبو نے ’ارطغرل غازی‘ کےلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ارطغرل غازی کی تعریف میں کہنے کےلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
‘جان ریمبو نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا کام دیکھ کر دل کو حسرت ہوتی ہے کہ کاش ہمیں بھی ایسا کام کرنے کا موقع ملتا اور کاش ہم سے بھی ایسا کوئی کام لیا جاتا۔
‘اداکار نے لکھا کہ ’ہماری انڈسٹری میں تو سب کو ایک جیسا کام دے دے کر فنکاروں پر نقل کرنے کی مہر لگا دیتے ہیں۔‘