Breaking News
Home / شوبز / ادا کار شان کا یوٹرن ، ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس قرار یدیا

ادا کار شان کا یوٹرن ، ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس قرار یدیا

ادا کار شان کا یوٹرن ، ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس قرار یدیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ادا کار شان نے یوٹرن لیتے ہوئے ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی کو ماسٹر پیس قرار دیا ہے۔شان نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ارطغرل دیکھ کر ابھی فارغ ہوا ہوں، یہ ایک کلاسک ماسٹر پیس ہے۔

اداکار نے ارطغرل غازی کے پوسٹر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کے پروڈیوسرز ، کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف کا ایسا شاہکار تخلیق کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ اداکار شان شاہد ہی وہ پہلے اداکار تھے جنہوں نے سرکاری ٹی وی پر ارطغرل غازی نشر کرنے کی مخالفت کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar