Home / شوبز / ادا کارہ یاسر حسین کا ارطغرل ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ایمبسیڈر بننے پرناراضگی کا اظہار

ادا کارہ یاسر حسین کا ارطغرل ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ایمبسیڈر بننے پرناراضگی کا اظہار

ادا کارہ یاسر حسین کا ارطغرل ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ایمبسیڈر بننے پرناراضگی کا اظہار

ماہرہ ، صبا، سونیا ،مینال ، ایمن سمیت کوئی قابل نہیں ؟اپنے پاکستانی اداکاروں کو سپورٹ کیجیے، پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو، ادا کارہ کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ادا کارہ یاسر حسین نے ارطغرل ڈرامہ کی حلیمہ سلطان کے پاکستانی برانڈ ایمبسیڈر بننے پرناراضگی کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکش اداکارہ اسراءبلجیک پاکستانی برانڈ کیو موبائل کی ایمبیسیڈر بنیں اور اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے تاہم اداکار یاسر حسین کو یہ بات کچھ برداشت نہیں ہوئی کہ پاکستانی برانڈ کے لیے ایک غیر ملکی اداکارہ کا کیوں انتخاب کیا گیا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر پاکستانی ہونی چاہیے نہ انڈین نہ ترکش؟

یاسر نے ایک اور اسٹوری میں ماہرہ سمیت صبا، سونیا، مینال، ایمن اور دیگر اداکاروں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ کیا ان میں سے کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن سکے؟ آخر میں اداکار نے مطالبہ بھی کیا کہ اپنے پاکستانی اداکاروں کو سپورٹ کیجیے، پاکستانی ہو تو پاکستان کو سپورٹ کرو۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی

ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …

Skip to toolbar