Breaking News
Home / پاکستان / اداکار فریال محمود اوردانیال راحیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے.

اداکار فریال محمود اوردانیال راحیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے.

کراچی ( ڈیلی ُاکستان آن لائن ) اداکار فریال محمود اوردانیال راحیل شادی کے بندھن میں بندھ گئے. دونوں کی شادی کراچی میں سرانجام پائی. مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والی اداکارہ فریال محمود بھی ان اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں جنھوں نے قرنطینہ میں شادی کی. دونوں فنکاروں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نو بہانا جوڑے کو مداحوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے. فریال محمود کا کہنا تھا کہ شادی دونوں خاندانوں کی رضا مندی سے سرانجام پائی اور فیملی کے قریبی لوگوں نے شادی کی اس سادہ تقریب میں شرکت کی. راحیل سے شادی انکی دعاؤں کا نتیجہ ہے. امید ہے کہ دونوں ایک خوشگوار اذدواجی زندگی نسر کریں گے. فریال کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہوں نے ڈراموں میں کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا. اداکارہ فریال نے اپنی ساس سیمی راحیل اور نند مہرین راحیل کا شکریہ ادا کیا ، جنھوں نے شادی کی تقریب سجانے میں اہم کردار ادا کیا.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar