Breaking News
Home / شوبز / اداکار عدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر عوام میں کورونا سے بچاﺅ کی آگاہی مہم شروع کر دی

اداکار عدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر عوام میں کورونا سے بچاﺅ کی آگاہی مہم شروع کر دی

اداکار عدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر عوام میں کورونا سے بچاﺅ کی آگاہی مہم شروع کر دی

کورونا سے بچنے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ‘ گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر اداکار عدنان جیلانی نے سوشل میڈیا پر عوام میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کےلئے آگاہی مہم شروع کر دی ۔

سینئر اداکار عدنان جیلانی ہر روز سوشل میڈیا پر عوام کو شعور دینے کےلئے ویڈیو شیئر کر رہے ہیں جس میں وہ عوام کوکورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ قوت مدافعت بڑھانے کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرتے ہیں ۔ عدنان جیلانی کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنے اور اس کے پھیلاﺅ کو روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ۔

ہم اپنے ہاتھوں کو بار بار سے دھوئیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اورغیر ضروری طورپر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے اور سارے عمل کے دوران ماسک لگانا اور گلوز پہننا انتہائی ضروری ہے ۔ اس سے نہ صرف ہم خود کو بلکہ اپنے اہل خانہ اور دوسرے لوگوں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا

واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …

Skip to toolbar