Breaking News
Home / شوبز / اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اداکار امیتابھ بچن اور ابھیشک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

امیتابھ بچن کو ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا

ممبئی(ڈیلی پاکستان ) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور مجھے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے اہل خانہ اور دیگر اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جاچکا ہے اور اب ان لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔

اداکار نے درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ممکنہ طور پر کم از کم 10 روز سے میرے ساتھ منسلک ہیں، برائے مہربانی وہ لوگ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar