Home / شوبز / اداکاری یا گلوکاری پارٹ ٹائم نہیں فل ٹائم جاب ہے‘ مسعوداختر

اداکاری یا گلوکاری پارٹ ٹائم نہیں فل ٹائم جاب ہے‘ مسعوداختر

اداکاری یا گلوکاری پارٹ ٹائم نہیں فل ٹائم جاب ہے‘ مسعوداختر

کسی فنکارنے اپنی صلاحیتیں دکھانی ہیں تو سوشل میڈیا کی بجائے فلم،ٹی وی سکرین یا تھیٹر پر آئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر اداکار مسعوداخترنے کہا ہے کہ اداکاری یا گلوکاری پارٹ ٹائم نہیں فل ٹائم جاب ہے بلکہ اس میں تو بعض اوقات دن اور رات کا بھی پتہ نہیں چلتا.

سوشل میڈیا سامنے آنے کاایک پلیٹ فارم تو ہو سکتاہے لیکن کسی فنکارکےلئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی اصل جگہ فلم،ٹی وی کی سکرین یا تھیٹر ہے ۔
ایک انٹر ویو میں مسعود اخترنے کہا کہ آج ایسا لگتا ہے جیسے بھیڑ چال کازمانہ ہے اور کچھ سمجھ نہیں آرہاکون کس طرف جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے سوشل میڈیا کااتناعلم نہیں لیکن میں یہاں پر کام کرنے والوں کو مکمل فنکارنہیں سمجھتا۔

اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو بڑی ،چھوٹی سکرین یا اسٹیج پر آ کراپنی صلاحیتیں منوائے اور لوگوں سے داد وصول کرے۔ اگر آپ سوشل میڈیا پر ہیں تو لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کو دیکھتے ہیں لیکن فلم ، ٹی وی اور تھیٹر پر آپ کاطوطی بولے گا تو لوگ آپ کا کام دیکھیں گے ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar