Home / شوبز / اداکارہ پائل خان نے اوکاڑہ میں ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ ملتوی کر دیا

اداکارہ پائل خان نے اوکاڑہ میں ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ ملتوی کر دیا

اداکارہ پائل خان نے اوکاڑہ میں ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ ملتوی کر دیا

تھیٹر کی بندش کی وجہ سے ریسٹورنٹ پر سرمایہ کاری نہیں کر سکتی ‘ اداکارہ کی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ پائل خان نے اوکاڑہ میں ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے اوکاڑہ میں ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ کر کے اس پر عملی طور پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ان کا یہ منصوبہ ادھورا رہ گیا اوراب اداکارہ نے اسے مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پائل خان کا کہنا ہے کہ شوبز ہوائی روزی ہے اس لئے میں نے شوبز کے ساتھ الگ سے اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ مستقبل میں مجھے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات اس طرح تبدیل ہو ئے کہ منصوبے پر مزید پیشرفت نہ ہو سکی اور فی الوقت ریسٹورنٹ کھولنے کا پروگرام ملتوی کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر کی بندش کی وجہ سے تمام جمع پونجی ختم ہو رہی ہے ا س لئے ریسٹورنٹ پر سرمایہ کاری نہیں کر سکتی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar