اداکارہ روبی انعم نے صحتیابی کے بعد دوبارہ سے شوبز سرگرمیاں شروع کر دیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ روبی انعم نے صحتیابی کے بعد دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ روبی انعم گزشتہ چند روز سے علیل تھیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام شوبز سر گرمیاں ترک کر رکھی تھی ۔
صحتیابی کے بعد روبی انعم نے دوبارہ سے اپنے یو ٹیوب چینل کے پر پروگرام ”ہاسے ونڈی دے “کی ریکارڈنگ سمیت دیگر شوبز مصروفیات نمٹانا شروع کردی ہیں ۔روبی انعم کے شو میںملک کے نامور فنکار مہمان کے طور پر شرکت کرتے ہیں۔