Breaking News
Home / Uncategorized / اداکارہ رابی پیرزادہ خطاط کے بعد شیف بن گئیں.

اداکارہ رابی پیرزادہ خطاط کے بعد شیف بن گئیں.

اداکارہ رابی پیرزادہ خطاط کے بعد شیف بن گئیں.
وزن کم کرنے اور کولیسٹرول سے بچنے کے لیے بہترین غذا دم پخت ہے، بیان

لاہور (ڈیلی ُاکستان آن لائن) شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ شیف بن گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابقہ گلوگارہ نے اپنی یوٹیوب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو دم پخت پکانا سکھایا۔اپنے ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ کھانا بنانا مشکل نہیں اگر ترکیب ٹھیک ہو۔انہوں نے دم پخت کے دو فائدے بتاتے ہوئے لکھا کہ ایک تو یہ اسٹِیم پر پکتا ہے دوسرا بہت آسان ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہا کہ وزن کم کرنے اور کولیسٹرول سے بچنے کے لیے بہترین غذا دم پخت ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے اْمید ہے اگر اس ترکیب کو پوری طرح آزمائیں گے تو بہترین ذائقہ ملے گا۔رابی پیرزادہ نے مداحوں کو آفر دی کہ اگر وہ ان کی ترکیب پر عمل کرتے ہوئے دم پخت بنا کر تصویر شئیر کریں گے تو رابی کے برینڈ ‘حیا بائے رابی’ کا عبایا حاصل کرسکتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar