Home / شوبز / اداکارہ آشکا گوراڈیا کی یوگا تصاویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اداکارہ آشکا گوراڈیا کی یوگا تصاویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اداکارہ آشکا گوراڈیا کی یوگا تصاویروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوگنی کے نام سے مشہور آشکا گوراڈیا اکثر اپنے فٹنس سیشنز سے ویڈیوز پوسٹ کرتی ہیں۔وہ جسمانی اور ذہنی طاقت کے حصول پر بہت زور دیتی ہیں۔ انہوں نے ساحل سمندر پر حال ہی میں یوگا کرتے ہوئے اپنی تصاویر شئیر کی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شئیر کی ہے جس میں اداکارہ کو ایک ہیڈ سٹینڈ اور دیگر آسن انتہائی آسانی کے ساتھ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’جو آپ کو پسند ہے وہ کرو‘‘۔ اس سال کے آغاز میں اداکارہ اور ان کے شوہر کروناوائرس وبا کا شکار ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ میں اپنے گھرجانا چاہتی تھی لیکن انہیں اچانک پتا چلا کہ وہ کروناوائرس کا شکار ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا جسمانی طور پر انہیں کسی طرح کی بھی کمزوری محسوس نہیں ہوئی اور یہ صرف اس وجہ سے تھا کہ وہ اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar