Breaking News
Home / پاکستان / احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر سینکڑوں دکانیں سیل،گاڑیاں بند

احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر سینکڑوں دکانیں سیل،گاڑیاں بند

احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر سینکڑوں دکانیں سیل،گاڑیاں بند

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلعی انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں سلسلہ جاری،خلاف ورزی پر شہر بھر میں 169 دکانیں سیل 127 گاڑیاں بند جبکہ 85 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

حکومتی احکامات کے پیش نظر شہر بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 1473 انسپیکشنز کی گئیں جس میں خلاف ورزیوں پر 169 دکانوں کو سیل کیا گیا ، 127 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، جبکہ 71 ہزار 7 سو کے جرمانے عائد کیے گئے، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 19 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 14 ہزار پانچ سو کے جرمانے کیے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ذیشان نصر اللہ رانجھا نے شنگھائی پل فیروز پور روڈ پر چھاپے مارے جہاں خلاف ورزیوں پر 21 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 11 افراد کو حراست میں لیا گیا .

#ضلعی_انتظامیہ، #دوکانیں_سیل، #لاہور،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar