Home / پاکستان / احتساب عدالت نے شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا

رمضان شوگر ملز میں 11جون کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو یکم جولائی کو طلب کرلیا ،احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز میں 11جون کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے تحریری حکم جاری کیا ۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کو فرد جرم کے لیے طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔شہباز شریف کے وکیل نے کرونا وائرس کی رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق شہباز شریف کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔شہباز شریف کے وکیل نے سماعت تینوں ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف یکم جولائی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ خان

اولاد کو خواتین کی عزت اور احترام سکھانا والدین کی ذمہ داری ہے، شاہ رخ …

Skip to toolbar