Home / صفحۂ اول / اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

APP33-11 ISLAMABAD: February 11 – An attractive and eye-catching view of snow covered Margallah Hills adding chill after a heavy rain in Federal Capital City. APP photo by Sadia Sehar

اسلام آباد 01 جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کی لہرمیں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2021 کی پہلی موسلا دھار بارش اور برفباری اتوارکی شام سے منگل کے درمیان تک اسلام آباد کے پہاڑوں پرہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوارکی شام سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جو موسلا دھار بارش اور برفباری کا سبب بنے گا۔

اس دوران اتوار سے منگل تک کشمیر،اسلام آباد، خطہ پوٹھاہار، قصور، گجرات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پیر سے منگل کو اس سلسلے کے تحت گلگت بلتستان،دیر،سوات،کرک کے پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا اندیشہ بھی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 15 ریکارڈ کیا گیا۔اسکردو میں منفی گیارہ ، زیارت اور کالام میں منفی دس ، ہنزہ منفی آٹھ اور کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔

لاہوراورملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں پارہ مثبت رہا۔کراچی کا درجہ حرارت چھ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar