Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ابو ظہبی ائیرپورٹ سے 10جو ن سے 20 ٹرانزٹ پروازیں چلانے کا اعلان

ابو ظہبی ائیرپورٹ سے 10جو ن سے 20 ٹرانزٹ پروازیں چلانے کا اعلان

Emirates Boeing 777-300ER photographed on August 17, 2015 from Wolfe Air Aviation's Lear 25B.

ابو ظہبی ائیرپورٹ سے 10جو ن سے 20 ٹرانزٹ پروازیں چلانے کا اعلان

اتحاد ائیر ویز جکارتہ ، کراچی ، کوالالمپور ، منیلا ، میلبورن ، سیول ، سنگاپور ، سڈنی ، ٹوکیو کے لیے پروازیں چلائے گی،بیان

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ابوظہبی ائیر پورٹ کے حکام نے 10 جون سے سرکاری فضائی کمپنی اتحاد کی 20 ٹرانزٹ پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد ائیر ویز 10 جون سے ابو ظہبی سے جکارتہ ، کراچی ، کوالالمپور ، منیلا ، میلبورن ، سیول ، سنگاپور ، سڈنی اور ٹوکیو کے لیے رابطہ پروازیں چلائے گی۔

ان شہروں کے علاوہ یورپ کے بڑے شہروں ایمسٹرڈیم ، بارسلونا ، برسلز ، ڈبلن ، فرینکفرٹ ، جنیوا ، لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے،میڈرڈ ، میلان، زیورخ اور پیرس کے چارلس ڈیگال ہوائی اڈے کے لیے بھی پروازیں چلائے گی۔متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تجارتی پروازوں کی بحالی ملک کے شہری ہوابازی کے شعبے کے دوبارہ احیاءکا بھی آغاز ہے۔

ابو ظہبی ائیر پورٹس کے چیئرمین شیخ محمد بن حمد بن تہنون آل نہیان نے ایک بیان میں کہا کہ ابو ظہبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے منتقلی پروازوں کی بحالی قومی ہوابازی کے شعبے کے لیے ایک خاص موقع ہے۔یہ سنگ میل ہماری دانش مند قیادت کے کووِڈ-19 کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل اور اقدامات کی بدولت ممکن ہوا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے بڑی تعداد میں مسافروں کی اپنے ہوائی اڈوں پر واپسی کے لیے بڑی جامع تیاریاں کی ہیں۔

ہم اپنی دیرینہ شراکت دار اتحاد ائیر ویز کے ساتھ مل کر صحت اور تحفظ کے اقدامات کے نفاذ کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔مسافروں اور ہمارے ملازمین کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یو اے ای کے شہری ہوابازی کے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar