Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ابوظہبی میں داخلے اور خروج پر پابندی میں توسیع،نئی پابندی کا اطلاق

ابوظہبی میں داخلے اور خروج پر پابندی میں توسیع،نئی پابندی کا اطلاق

ابوظہبی میں داخلے اور خروج پر پابندی میں توسیع،نئی پابندی کا اطلاق

ابوظبی کے شہری اور مکین دوسری چھ امارتوں میں نہیں جاسکتے،کرائسس کمیٹی برائے کووڈ 19

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ابوظبی میں داخلے اور وہاں سے خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

اس پابندی کا اطلاق منگل (16 جون) سے ہوگیاہے۔یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ابو ظبی کی ہنگامی اور کرائسس کمیٹی برائے کووِڈ19 وَبا نے ابو ظبی پولیس اور محکمہ صحت کے ساتھ رابطے کے بعد امارات اور اس میں شامل علاقوں العین اور الظفرہ میں لوگوں کے داخلے اور وہاں سے خروج پر عاید پابندی میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای کے دارالحکومت ابوظبی میں 2 جون کو کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے شہریوں اور مکینوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کردی گئی تھی۔اس میں اب دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔اس حکم کے تحت یو اے ای میں شامل دوسری امارتوں کے مکین اور شہری ابوظبی ،العین اور الظفرہ میں داخل نہیں ہوسکتے اور ابوظبی کے شہری اور مکین دوسری چھ امارتوں میں نہیں جاسکتے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar